Friday, April 19, 2024

ترک پارلیمنٹ میں کردوں کے حامی ارکان پارلیمنٹ کیخلاف کارروائی کا بل منظور

ترک پارلیمنٹ میں کردوں کے حامی ارکان پارلیمنٹ کیخلاف کارروائی کا بل منظور
May 21, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کی پارلیمان نے متنازع بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت ارکان پارلیمان کو کسی بھی مقدمے میں دیا گیا استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے حکومت کے لئے کردوں کے حامی اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کرنا ممکن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق کرد قانون سازوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ اپوزیشن کے ارکان کو پارلیمان سے نکالنے کا ایک اقدام ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نے اس اقدام کو عوام کی خواہشات کے خلاف قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اس فیصلے کو ترکی کی اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرے گی۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے آبائی علاقے میں خطاب کرتے ہوئے پارلیمان سے اس بل کی منظوری کو ’تاریخی‘ قرار د یا۔ انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔ ان کا کہنا تھا عوام پارلیمان میں مجرموں کو نہیں دیکھنا چاہتے۔