Friday, May 3, 2024

ترک پارلیمنٹ میدان جنگ میں تبدیل، گھونسوں اور لاتوں کا خوب استعمال

ترک پارلیمنٹ میدان جنگ میں تبدیل، گھونسوں اور لاتوں کا خوب استعمال
May 3, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترک پارلیمنٹ اس وقت میدان جنگ بن گئی جب قانون سازوں کی قانونی کارروائی سے استثنا پر بحث جاری تھی۔ حکمران جماعت اور کرد نواز ایچ ڈی پی کے ارکان نے گھونسوں اور لاتوں کا خوب استعمال کیا۔ گھونسوں کا آزادانہ استعمال، لاتیں چلیں اور کرسیوں سے بھی خوب آؤ بھگت کی گئی۔ دوست ملک ترکی کی پارلیمنٹ میں ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو مار مار کر ادھ موا کر ڈالا۔ آئینی کمیشن کا اجلاس پچھلے ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو بھی حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھینگا مشتی کی نذر ہو گیا تھا جس پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا لیکن حالیہ اجلاس کی کارروائی میں ارکان نے فری اسٹائل کشتی کے خوب داؤ پیچ دکھائے۔ پہلے تند وتیز بحث شروع ہوئی اور پھر ہنگامہ یوں پارلیمنٹ کا اجلاس حسب روایت بغیر کسی نتیجے کے اختتام کو پہنچا۔