Friday, April 26, 2024

ترک نوجوانوں نے نصرت فتح علی خان کی غزل آفرین آفرین گا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ترک نوجوانوں نے نصرت فتح علی خان کی غزل آفرین آفرین گا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
March 14, 2017
  لاہور(92نیوز)ترکی کے 2 نوجوانوں نےنصرت فتح علی خان کی مشہورزمانہ غزل آفرین آفرین گا کرسوشل میڈیا پر دھوم مچادی امیرخان  اوزدیمیر اورخاقان  ایسرنےمشہورغزل کے چند بول گائے تو سننے والوں نے خوب واہ واہ کی۔ تفصیلات کےمطابق استاد نصرت فتح علی خان کی گائیکی آج بھی دنیا بھر میں اپنالوہا منوارہی ہے ان کے گیت گا کر کئی فنکاروں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا آج کل ان کی غزل آفرین آفرین خوب سنی جا رہی ہے۔  وہی غزل  ہے جسے راحت فتح علی خان کیساتھ گا کر مومنہ مستحسن بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ یہ غزل اتنی مقبول ہے کہ ترک نوجوان امیر خان اور خاقان ایسر بھی اسے گانے پر مجبور ہو گئے۔ استاد نصرت فتح علی کو ترک نوجوانوں کے اس انوکھے خراج  تحسین کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔