Friday, April 26, 2024

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات
April 20, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل میتن گورک نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل میتن گورک نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل میتن گورک نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں قربانیاں قابل قدر ہیں۔