Thursday, April 18, 2024

ترک فوج نے شامی قصبے جرابلس کا داعش سے کنٹرول چھین لیا

ترک فوج نے شامی قصبے جرابلس کا داعش سے کنٹرول چھین لیا
August 25, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترک فوج کی شام کے اندر داعش کے خلاف کارروائی۔ شامی قصبے جرابلس کا داعش سے کنٹرول چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کی فوج نے جسے ٹینکوں اور فضائیہ کی مدد حاصل تھی سرحد عبور کرکے شامی قصبے جرابلس میں آپریشن کیا اور داعش سے علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ آپریشن کے دوران داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی اور داعش کو بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔ آپریشن میں شامی باغیوں کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا کہ حملے کا مقصد داعش اور کرد جنگجووں کو نشانہ بنانا تھا جو ترکی کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ شامی حکومت نے ترکی کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شامی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔