Saturday, May 11, 2024

ترک صدر کی جماعت کو دارالحکومت انرتہ میں شکست

ترک صدر کی جماعت کو دارالحکومت انرتہ میں شکست
April 1, 2019

انقرہ ( 92 نیوز) ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں  صدر طیب اردوان کی جماعت کو دارالحکومت انقرہ میں شکست ہو گئی ، استنبول میں صورتحال پیچیدہ ہے ،حکومت اور اپوزیشن امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کردیا۔

ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں  16 سال سے برسر اقتدار جماعت  اے کے پارٹی  کے ہاتھوں سے  دارالحکومت انقرہ نکل گیا۔

غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق  میئر کی نشست کیلئے مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار پچاس اعشاریہ آٹھ نو فیصد ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر رہے ، حکمران اے کے پارٹی کے امیدوار نے  سینتالیس اعشاریہ صفر چھے فیصد ووٹ حاصل کیے ۔

ترکی کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب استنبول میں صورتحال کافی پیچیدہ ہے  ، سابق وزیر اعظم اور اے کے پارٹی کے امیدوار بنالی یلدرم اور اپوزیشن امیدوار اکرم اماموغلو نے اپنی اپنی کامیابیوں کا  دعویٰ کیا ہے ۔

دوسری جانب ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں  کرد جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے دیار باکر شہر سمیت کئی میونسپلٹیز کا کنٹرول حاصل کرلیا۔کامیابی پر  ہزاروں کرد افراد سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔

نیٹس

ماہرین کے مطابق  حالیہ دنوں میں  ترک لیرا کی قدر میں کمی اور معاشی مسائل  نے  انتخابات میں حکومتی کارکردگی پر منفی اثر ڈالا۔

انقرہ میں حامیوں سے خطاب میں اردوان  نے حکومتی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں درست کرنے  کا عزم کیا۔