Thursday, April 25, 2024

ترک صدر کا انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے آئے وفود کے اعزاز میں عشائیہ

ترک صدر کا انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے آئے وفود کے اعزاز میں عشائیہ
June 19, 2021

انقرہ (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے آئے وفود کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عشائیے میں شرکت کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم میں شریک وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی۔ وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم کے انعقاد پر ترک قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے پرخلوص میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔