Friday, May 17, 2024

ترک صدر پوری مسلم امّہ کے پسندیدہ ترین رہنما قرار، گیلپ انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ

ترک صدر پوری مسلم امّہ کے پسندیدہ ترین رہنما قرار، گیلپ انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ
February 14, 2020
 برن (92 نیوز) گیلپ انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پوری مسلم امّہ کے پسندیدہ ترین رہنما قرار دیئے گئے۔ معروف ادارے گیلپ انٹرنیشنل نے عالمی پسندیدہ رہنماؤں کے بارے میں جاننے کیلئے ایک سروے کرایا ہے جس میں دنیا بھر سے پانچ ہزار دو سو اکسٹھ افراد سے رائے لی گئی۔ گیلپ سروے کے مطابق مسلم ممالک میں ترک صدر تیس فیصد مقبولیت کے ساتھ سب سے محبوب ترین لیڈر ہیں جبکہ عالمی رہنماؤں کی فہرست میں بھی طیب اردوان پانچویں نمبر پر ہیں۔ پسندیدہ مسلم رہنماؤں میں دوسرا نمبر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ہے جن کی مقبولیت پچیس فیصد ہے جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی اکیس فیصد پسندیدگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ عالمی رہنماؤں میں چھیالیس فیصد مقبولیت کے ساتھ جرمن چانسلر اینجلا مرکل پہلے نمبر پر ہیں۔ فرانس کے صدر ایمونیل میکرون  چالیس فیصد مقبولیت کے ساتھ دوسرے جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن چھتیس فیصد پسندیدگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔