Thursday, March 28, 2024

ترک صدر نے کاریہ گرجا گھر کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کردیا

ترک صدر نے کاریہ گرجا گھر کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کردیا
August 21, 2020
استنبول (92 نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے ایک اور گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کردیا۔ ترک صدر طیب اردوان نے استنبول میں تاریخی عمارت کاریہ گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ پرانی حیثیت میں بحال کرنے کا حکم دیدیا، کاریہ گرجا گھر استنبول میں گولڈن ہارن کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ ترک صدر نے ایک ماہ قبل آیہ صوفیہ کی عمارت کو مسجد میں بحال کیا تھا، کاریہ چرچ کو 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا، 1948ء میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو میوزیم بنا دیا گیا تھا۔ ترک صدر طیب اردوان نے اپنی انتخابی مہم میں 2 اہم تاریخی عمارتوں کی بطور مسجد بحالی کا وعدہ کیا تھا۔