Monday, May 13, 2024

ترک صدر نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ترک صدر نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا
September 25, 2019
نیویارک (92 نیوز) ترکی نے برادر ملک ہونے کا حق ادا کر دیا، صدر اردوان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر 72سال سے حل طلب ہے، بھارتی فوجیوں نے 80 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ ترک صدرنے کہا کشمیر کا مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے، پاکستان اور بھارت کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا اقوام متحدہ کو کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔