Friday, April 26, 2024

ترک صدر نے تاریخی آیا صوفیا مسجد میں نماز جمعہ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا

ترک صدر نے تاریخی آیا صوفیا مسجد میں نماز جمعہ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا
July 24, 2020
 استنبول (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں تاریخی آیا صوفیا مسجد کا دورہ کیا اور نماز جمعہ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ترکی کی تاریخی اور ثقافتی علامت آیہ صوفیہ مسجد میں کئی دہائیوں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان  بھی تاریخی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔ ترک صدر طیب اردوان نے آیہ صوفیہ کا دورہ کیا اور نماز جمعہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ آیہ صوفیہ میں نماز اور اذان کیلئے تین امام اور پانچ مؤذن مقرر کیے گئے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں نےمسجد میں نماز کی ادائیگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ نماز جمعہ میں شرکت کے لیے صدر اردوان کی طرف سے 500 افراد کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جن میں وزرا اور اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔ مقامی لوگ پارک کے احاطے میں نماز کی ادائیگی کریں گے۔ آیا صوفیہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد ترکی پہنچی ہے۔