Friday, April 26, 2024

ترک صدر نے اقوام عالم کے سامنے پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا

ترک صدر نے اقوام عالم کے سامنے پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا
September 23, 2020

انقرہ ( 92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ،جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ویڈیو لنک خطاب میں ترک  صدر کا کہنا تھا کہ  دنیا بھر میں امن و انسانیت کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے ، اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، یونان کے مسئلہ پر بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔

رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ  شام کے ہزاروں مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ دی ، دہشتگرد تنظیمیں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ، لیبیا ، یمن ، شام اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں امن عمل کے لئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے ۔

رجب طیب اردوان  نے اسرائیل سے متعلق کہا کہ جو ممالک اپنے سفارتخانے مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کر رہے ہیں وہ فلسطین کے مسئلے کو پیچیدہ کر رہے ہیں، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ترکی کو وہ حل قبول ہو گا جو فلسطین کی عوام کو ہو گا۔