Thursday, April 25, 2024

ترک صدر نے افغانستان کی صورتحال نہایت تکلیف دہ قرار دے دی

ترک صدر نے افغانستان کی صورتحال نہایت تکلیف دہ قرار دے دی
September 22, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) ترک صدر طیب اردگان نے افغانستان کی صورتحال نہایت تکلیف دہ قرار دے دی۔

جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا افغانستان کا مسئلہ حل کرنے کا طریقہ حقائق کے منافی ہے۔ افغان عوام کو چار دہائیوں کے تنازعات کے ساتھ اکیلا چھوڑ دیا گیا۔ عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ترکی نے شام کے بحران میں انسانی وقار کو بچایا۔ ترکی افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ تمام ممالک افغانستان کے بحران سے نمٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا امریکا افغانستان اور عراق سے نکلا نہیں، نکالا گیا ہے۔ مغربی شناخت دوسروں پر مسلط کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔