Friday, March 29, 2024

ترک صدر طیب اردوان کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی پر بھارت تلملایا

ترک صدر طیب اردوان کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی پر بھارت تلملایا
February 17, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) ترک صدر طیب اردوان کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی پر بھارت تلملایا۔ ترک سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترک صدر کے بیان نے بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی پیدا کر دی۔ دفتر خارجہ نے ترک سفیر ساکر اوزکان کو طلب کرکے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ ترجمان رویش کمار  نے معاملے کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا اس سے ترکی کیساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ۔ دوسری جانب بھارتی حکومت ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر آواز بلند کرنے والی برطانوی ممبر پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کو دہلی ایئر پورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی ڈی ابراہمز نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر مودی پر تنقید کی تھی ۔ ڈیبی ابراہمز برطانیہ  پارلیمنٹ میں کشمیر پر بنائے جانے والے پارلیمنٹری گروپ کی چئیرمین بھی ہیں۔