Friday, April 26, 2024

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کردیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کردیا
May 4, 2019
استنبول (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کردیا۔ ترک فن تعمیر کے شاہکار کملیکا مسجد میں تریسٹھ ہزار افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔ افتتاحی تقریب میں صدر طیب اردوان  سمیت مختلف سربراہان مملکت نے شرکت کی ۔ سلطنت عثمانیہ اور سلجوقی معماری کے طرز اور جدید خطوط کے امتزاج کی حامل یہ مسجد شہر کی نئی علامت بن چکی ہے ۔ اس عظیم الشان مسجد کا سنگ بنیاد چھے برس قبل رکھا گیا تھا۔ کملیکا مسجد کے چھے مینار ہیں اور یہاں پر تریسٹھ ہزار نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔ مسجد کے احاطے میں میوزیم قائم کیا گیا جہاں پر ترک اسلامی فن تعمیر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  مسجد میں لائبریری،گیلری ،کانفرنس ہالز اور ورک شاپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پر احتشام معماری کی بدولت استنبول کے ہر علاقے سے باآسانی دکھنے والی مسجد شہر کی شان و شوکت  بڑھا رہی ہے ۔