Tuesday, May 14, 2024

ترک صدر رجب طیب اردوان اپریل میں پاکستان آئیں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان اپریل میں پاکستان آئیں گے
February 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اپریل میں پاکستان آئیں گے۔ پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بعد ایک اور بڑی شخصیت  پاکستان کے دورے کیلئے تیار ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپریل میں پاکستان کے دورے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورے کی حتمی تاریخیں طے کی جا رہی ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی سے ملیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کیساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی۔ پاکستان اور ترکی کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے ۔