Friday, April 26, 2024

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
February 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے ہمراہ ترک صدر، ان کی اہلیہ اور وفد کا نور خان ایئر بیس پر شاندار استقبال کیا۔  ترک صدر ، رجب طیب اردوان ، پاکستان ، دو روزہ ، اہم دورہ ، وزیراعظم ، عمران خان ، نور خان ایئر بیس ، معزز مہمان ، خیر مقدم ترک صدر اور خاتون اول کو گلدستے پیش کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کیلئے گاڑی خود ڈرائیو کی اور انہیں لے کر وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ترک صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ صدر اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان سے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ترک وفد سے مصافحہ کیا۔ ترک صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت نے استقبال کیا جہاں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی جبکہ ایوان صدر میں ترک صدر کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ترک صدر کل 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے، کل رات نورخان ایئربیس سے وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی ترک صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کیا اور اپنے ٹویٹ میں کہا کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرنے پر آپ کے شکر گزار ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ تشریف لانے پر خوش آمدید کہتی ہیں۔