Thursday, May 9, 2024

ترک صدر اردوان کی ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات

ترک صدر اردوان کی ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات
October 5, 2017

تہران (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ۔ دونوں ملکوں نے کردستان کے معاملے پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کرلیا ۔
تہران میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ترکی اور ایران اپنی ملکی سرحدوں میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے ۔ ہمارے پاس اپنے مشترکہ سٹریٹجک مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں ۔
ترک صدر اردوان نے کہا کہ کردستان کے معاملے پر اسرائیلی پالیسی قابل قبول نہیں ۔ اس معاملے پر حتمی فیصلے لینے کا وقت آگیا ہے ۔
اس کے علاوہ اردوان نے تہران میں ہی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی ۔