Monday, May 13, 2024

ترک صدر 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

ترک صدر 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
September 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق ترک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری اور تجارتی وفد بھی پاکستان آئے گا، طیب اردوان نے دورے کی تصدیق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترک وزارت خارجہ کے حکام نے دورہ کے حوالے سے معاملات طے کرنا شروع کردیئے ہیں، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہوئی۔ ان کے دورے کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حتمی شکل دی جائے گی۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 20 اکتوبر کو ترکی جائیں گے۔ وزیرخارجہ 2 روزہ دورہ کے دوران ترک سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں اور بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔