Friday, April 19, 2024

ترک شہریوں کو یورپ میں ویزا کے بغیر سفر کی اجازت نہ دی گئی تو پناہ گزینوں کے مسئلے پر معاہدے کوروک دینگے : اردوان

ترک شہریوں کو یورپ میں ویزا کے بغیر سفر کی اجازت نہ دی گئی تو پناہ گزینوں کے مسئلے پر معاہدے کوروک دینگے : اردوان
May 25, 2016
انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے  کہ اگر ترک شہریوں کو یورپ میں ویزا کے بغیر سفر کی اجازت نہ دی گئی تو پارلیمان پناہ گزینوں کے مسئلے پر یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو روک دے گی۔ تفصیلات کےمطابق ترکی کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی کو ابھی تک وہ فنڈز بھی جاری نہیں کیے جس کا یورپی یونین نے وعدہ کیا تھا۔دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ترکی کو اس حوالے سے مزید شرائط پوری کرنا ہوں گی جس میں  انسداد دہشت گردی کے قوانین میں تبدیلی بھی شامل ہے۔ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والےاس معاہدے کا مقصد یورپ میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کو روکنا ہے۔ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق 20 مارچ  تک یونان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے ایسے پناہ گزینوں کو واپس ترکی بھیج دیا جائے گا جو پناہ لینے کی درخواست نہیں دیں گے یا ان کا دعویٰ مسترد کر دیا جائے گا۔