Wednesday, April 24, 2024

ترک شہر ازمیر کی عدالت پر مسلح افراد کا حملہ، 10افراد زخمی

ترک شہر ازمیر کی عدالت پر مسلح افراد کا حملہ، 10افراد زخمی
January 5, 2017

ازمیر (ویب ڈیسک) ترکی کے شہر ازمیر میں دہشت گردوں نے مرکزی عدالت کے باہر پولیس چیک پوسٹ پر کار بم دھماکا کر دیا اور عدالت کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ ترک سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور مارے گئے جبکہ ان کے حملے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔

ترک سکیورٹی فورسز تیسرے مشتبہ حملہ آور کو تلاش کر رہی ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق عملہ عدالت میں محصور ہے۔