Sunday, September 8, 2024

ترک خاتون اول کا بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجر کیمپ کا دورہ

ترک خاتون اول کا بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجر کیمپ کا دورہ
September 8, 2017

ڈھاکہ (92 نیوز) ترکی مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی آواز بن گیا۔ ترک خاتون اول کا بیٹے کے ہمراہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے مہاجرین کیمپ کا دورہ۔ بے بس مہاجرین ظلم کی داستاں بیان کرتے رو پڑے ایمن اردوان نے میانمار حکومت سے پر تشدد واقعات روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

ترکی کا دل میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ دھڑکنے لگا۔ ترک خاتون اول ایمن اردوان بیٹے بلال اردوان کے ساتھ بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں پہنچ گئیں۔ ایمن اردوان نے کا کس بازار میں مہاجرین کے کیمپ میں روہنگیا خاندانوں سے ملاقات کی اور زخمی بچوں کی عیادت کی۔

بے بس روہنگیا مہاجرین میانمار میں ہونے والے مظالم کی داستاں بیان کرتے ہوئے زارو قطار روتے رہے۔ ایمن اردوان نے بچوں سے ہاتھ ملایا اور تحائف تقسیم کیے۔ روہنگیا خواتین میانمار فوج کے مظالم کے خلاف دہائیاں دیتی رہیں۔

بلال اردوان نے کہا کہ میانمار کی ریاست راخائن روہنگیا مسلمانوں کی آبائی جگہ ہے۔ ان کے مسائل کے حل کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روہنگیا کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کی داستان کا تدارک ہو سکے۔