Sunday, September 8, 2024

ترک حکومت کے ساتھ اپوزیشن بھی جمہوریت کے دفاع کیلئے ایک پیج پر

ترک حکومت کے ساتھ اپوزیشن بھی جمہوریت کے دفاع کیلئے ایک پیج پر
July 16, 2016
انقرہ(ویب ڈٰیسک)ترک حکومت ہی نہیں  حزب اختلاف کی جماعتیں بھی جمہوریت کے دفاع کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور انہوں نے سیاسی حکومت کیخلاف فوجی بغاوت کی کوشش کی مذمت کر دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترکی میں دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ روز  فوجی  بغاوت کی کوششوں کی مخالفت کر دی ہے  ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال کلیچ دار اوغلو نے کہا ہے کہ ملک نے فوجی بغاوتوں  سے بڑی تکالیف اور دکھ برداشت کئے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ملک یہ تکالیف دوبارہ برداشت کریں   کہتے ہیں ان کی جماعت ملک اور جمہوریت کا دفاع کرے گی ۔ سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ ریپبلکن پارٹی عوام کی آزادانہ رائے پر یقین رکھتی ہے اورپارلیمانی جمہوریت کو ملک کیلئے ناگزیر  سمجھتی ہے ۔ دوسری طرف نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت بہج علی نے  وزیر اعظم بن علی یلدرم کو فون کیا اور انہیں جمہوریت کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ان کا کہنا تھانیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  عوام کی رائےکا احترام ،اور جمہوریت کی حامی ہے۔