Sunday, April 28, 2024

ترک حکمران جماعت کامیاب ، انتخابات میں کامیابی قوم کی فتح ہے : احمد داؤد اوگلو

 ترک حکمران جماعت کامیاب ، انتخابات میں کامیابی قوم کی فتح ہے : احمد داؤد اوگلو
November 2, 2015
انقرہ(ویب ڈیسک)ترک حکمران جماعت نے اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے ،حکمران پارٹی 550سیٹوں کے ایوان میں 315سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ،وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کامیابی قوم کی کامیابی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ترکی میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمران جماعت ایک بار پھر اکیلے حکومت بنانے کی  پوزیشن میں آگئی ہے ۔جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی نے 550کے ایوان میں 315نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم احمد داود اوگلو نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی قوم کی فتح ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج فتح کا دن ہے آئندہ چار سال میں ہم مزید بہتر طریقے سے کام کریں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں ہونے والے انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو سادی اکثریت بھی نہیں ملی تھی اور صدر طیب اردگان نے اس وقت احمد دواد اوگلو کو کام جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور پانچ مہینوں کے بعد دوبارہ الیکشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حکمران جماعت اب بغیر کسی اتحادی کے حکومت بنانے کے قابل ہوگئی ہے ۔   1 2