Friday, May 3, 2024

ترک جیٹ طیاروں نے کرد باغیوں کے کیمپوں پر فضائی حملہ کر کے اسلحہ ڈپو اور پناہ گاہیں تباہ کر دیں

ترک جیٹ طیاروں نے کرد باغیوں کے کیمپوں پر فضائی حملہ کر کے اسلحہ ڈپو اور پناہ گاہیں تباہ کر دیں
July 30, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے جیٹ طیاروں نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے کیمپوں پر بڑا فضائی حملہ کر کے کردوں کی پناہ گاہیں اور اسلحہ ڈپو تباہ کر دئیے۔ ترک لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے پہاڑی سلسلے پر موجود گاوں امدیا میں قائم کرد باغیوں کے کیمپوں پر بمباری کی۔ امدیا کے پہاڑی سلسلے میں چھ مقامات پر کردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کی جانے والی غاروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ترکی کی طرف سے کرد باغیوں کے کیمپوں پر کیا جانے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ تھا۔ حملے کے بعد امدیا گاوں کے نصف سے زیادہ مکین گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔ ادھر ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ امن عمل ناممکن ہو کر رہ گیا تھا۔