Sunday, September 8, 2024

ترک باغی فوجیوں کی فائرنگ اور دھماکوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق

ترک باغی فوجیوں کی فائرنگ اور دھماکوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق
July 16, 2016
انقرہ (ویب ڈٰیسک)ترکی میں فوجی بغاوت کرنے والوں نے طاقت کا ناجائز استعمال کیا نہتے عوام پر فضا سے بم اور ہیلی کاپٹروں سے گولیاں برسائیں ۔ پارلیمنٹ ہاؤس پر بھی بم گرائے جمہوری حکومت کی حمایت کرنے پر پولیس کو نشانہ بنایا  جس میں سترہ اہلکاروں سمیت ساٹھ افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق استنبول اور انقرہ کی سڑکوں اور گلیوں میں حکومت کے حامیوں اور باغی فوجیوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، تقسیم اسکوائر پر باغی فوجیوں کی فائرنگ سے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔ پارلیمنٹ کی عمارت کو فضا سے بموں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئےپولیس ہیڈکوارٹرز پر فضائی حملے میں سترہ اہلکار جاں بحق ہو گئے استنبول کے اتاترک ائیر پورٹ پر بھی باغی فوجیوں اور حکومت کے حامیوں میں شدید لڑائی ہوئی باغی فوجیوں نے ائیر پورٹ پر بھی بم پھوڑے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ باغی فوجیوں نے کئی گاڑیوں پر ٹینک چڑھا دئیے مظاہرین پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اندھا دھند فائرنگ کی گئی  جبکہ حکومت کے ایف سولہ طیارے نے شہریوں پر فائرنگ کرنے والےباغیوں کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔