Tuesday, May 14, 2024

ترک اداکارہ اسرا بلجک المعروف حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ترک اداکارہ اسرا بلجک المعروف حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر
February 20, 2021

لاہور (92 نیوز) ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں کیلئے خوشخبری، ارطغرل کی اہلیہ کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ اسرا بلجک المعروف حلیمہ سلطان بھی پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا حصہ بن گئیں۔

اسرا بلجک کو پشاور زلمی نے اپنا برانڈایمبیسڈر مقررکیا ہے۔ ان سے پہلے معروف اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان خان بھی پشاور زلمی سے بطور برانڈ ایمبیسیڈر منسلک ہیں۔