Saturday, May 11, 2024

ترلائی کلاں میں  رینجرز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

ترلائی کلاں میں  رینجرز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
September 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  پنجاب رینجرز امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی پیش پیش ہے ، اسلام آباد کے نواحی گاؤں  ترلائی کلاں میں مفت میڈیکل کیمپ  قائم   کیا گیا ، کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات  اور چھوٹے بچوں کو کھلونے بھی تحفے میں دیئے گئے ۔ پنجاب رینجرز 23 ونگ کی جانب سے اسلام آباد کے نواحی گاوں ترلائی کلاں  میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،   میڈیکل کیمپ میں علاج کی غرض سے آنے والے  بچوں ، خواتین اور بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مریضوں کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپس کا انعقاد غریب اور نادار افراد کے لئے نہایت مفید ہیں،  کیمپ کے انعقاد پر پنجاب رینجرز کے شکر گزار ہیں ۔ میڈیکل کیمپ میں خواتین کے علاج کے لئے لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھیں  ،  مریضوں کو مفت چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شہری جوق در جوق  آ رہے ہیں ، شہریوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ میڈیکل کیمپ دن بھر جاری رہا۔