Friday, March 29, 2024

ترقیاتی منصوبوں کو زیادہ ٹیکس دینے والے کے نام سے منسوب کیاجائیگا، عثمان ڈار

ترقیاتی منصوبوں کو زیادہ ٹیکس دینے والے کے نام سے منسوب کیاجائیگا، عثمان ڈار
February 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے مشیرعثمان ڈار نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کے نام سے منسوب کیاجائے گا۔ عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں، مہم کا بنیادی مقصد لیڈنگ ٹیکس دہندگان کو عزت دینا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے شہر، دیہات اورگلی محلوں تک نئی مہم شروع کرنے کا پلان بنالیاہے، ترقیاتی منصوبوں کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کے نام سے منسوب کیا جائے گا، ابتدائی طور پر مہم کا آغاز سیالکوٹ سے کیا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہری ہی کرے گا۔ وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پلان پرعملدرآمدسے ملک بھر میں ٹیکس کلچر کو فروغ ملے گا ،مہم کا بنیادی مقصدلیڈنگ ٹیکس دہندگان کو عزت دینا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہم کا آغاز گلی وارڈیونین کونسل اور شہرکی سطح پر بیک وقت ہوگا، مقامی افراد کو اپنے اپنے شہروں کی ترقی کا شراکت دار بنائیں گے، ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے آئندہ میرے نام کی تختی نہ لگائی جائے۔