Friday, April 26, 2024

ترقی یافتہ ممالک کا کورونا کیلئے 6 ارب 90 کروڑ ڈالر فنڈ دینے کا اعلان

ترقی یافتہ ممالک کا کورونا کیلئے 6 ارب 90 کروڑ ڈالر فنڈ دینے کا اعلان
June 28, 2020
برسلز (92 نیوز) یورپی یونین کی نجی تنظیم کے ساتھ مل کر کورونا سے نمٹنے کیلئے فنڈ ریزنگ کے تحت ترقی یافتہ ممالک نے 6 ارب 90 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ ورچوئل اجلاس میں امریکا، کینیڈا، جرمنی، قطر سمیت 40 ممالک نے شرکت کی۔ یورپین کمیشن اور یورپین انویسٹمنٹ بینک کا کورونا وباء کی روک تھام کیلئے ساڑھے 5 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا۔ امریکا ساڑھے 54 کروڑ، جرمنی 43 کروڑ، کینیڈا 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق رقم کورونا متاثرین کی ٹیسٹنگ ،علاج اور ویکسین کی تیاری  پر خرچ ہوگی۔ اس سے رقم سےغریب  ترین اورپسماندہ طبقات کی معاونت بھی کی جائے گی۔