Friday, April 26, 2024

ترقی یافتہ ممالک نے کورونا ویکیسن کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا

ترقی یافتہ ممالک نے کورونا ویکیسن کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کے باعث دنیا بھر میں سماجی پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں ، کورونا ویکسین کا استعمال بھی جاری ہے جب کہ 28 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں،متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 82 لاکھ سےبڑھ گئی۔

کورونا کی پہلی لہر،پھر دوسری اور تیسری لہر نے دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے، کورونا ویکسین کے استعمال کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ، وائرس سے متاثرہ افراد میں بھی اضافہ ہورہاہے۔
ترقی پذیر اورترقی یافتہ ممالک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ایک بار خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، معاشی بحران سر اٹھانے لگا، ویکسین کی وجہ سے معاشی حالات میں بہتری کے آثار نظر آرہے تھے اب تیسری لہر کی وجہ سے وہ بھی ختم ہورہے ہیں۔ترقی یافتہ ممالک نے کورونا ویکیسن کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ویکسین کی غیرمنصفانہ تقسیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ہر ایک کا فائدہ ہے کہ ہر کسی کو ہر جگہ ویکسین لگے۔
219ممالک اور آزاد خطوں میں کورونا وبا سے اب تک28لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور 12کروڑبیاسی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔