Friday, April 26, 2024

ترقی کے دشمن جانتے تھے نوازشریف پھر جیت جائیگا،مریم نواز

ترقی کے دشمن جانتے تھے نوازشریف پھر جیت جائیگا،مریم نواز
January 6, 2018

کوٹ مومن ( 92 نیوز ) کوٹ مومن میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی تھی ۔  انہیں نظر آرہا تھا نون لیگ پھر جیت جائے گی۔

مریم نواز نے کہا نواز شریف کے کیس میں کچھ نہیں نکلا ۔  نیت سزا دینے کی ہو تو پھر پاناما سے اقامہ نکل ہی آتا ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں عدل بھی بحال ہوگا ۔ نواز شریف اپنے آپ کو مشکل میں ڈال کر اپ کی جنگ لڑنے نکلا ہے ۔