Wednesday, May 1, 2024

لاہور میں ججز کے سامنے مفرور مجرم کو چیف گیسٹ بنایا گیا، وزیراعظم عمران خان

لاہور میں ججز کے سامنے مفرور مجرم کو چیف گیسٹ بنایا گیا، وزیراعظم عمران خان
November 29, 2021 ویب ڈیسک

جہلم (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ لاہور میں ججز کے سامنے مفرور مجرم کو چیف گیسٹ بنایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے جہلم سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی کی وجہ سے ریاست مدینہ بنی، ترقی کے لیے ریاست مدینہ کے اُصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ ہماری عظیم قوم کا کردار عظیم نہیں ہے، صادق اور امین کے بغیر کو بندہ لیڈر نہیں بن سکتا، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ لیڈر شپ ہے، لیڈرز کی چوری کی وجہ سے قوم پر عذاب آتا ہے۔ مدینہ کی ریاست میں لیڈرز کی بارش ہوئی۔

انہوں نے کہا القادر یونیورسٹی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صوفیائے کرام کی تعلیمات پڑھائی جائیں گی۔ اُردو میڈیم تیتر رہا نہ بٹیر، اسی لئے یکساں نصاب تعلیم لائے، ہماری یونیورسٹیز میں ریسرچ ہونی چاہئے۔ پاکستان کی پہلی نالج سٹی بنائینگے، بچوں کے کارٹون اور سیریز بنائینگے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاست میں جو لوگ آئے ان کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا، مجھے تو دنیا پہلے سے ہی جانتی تھی۔ جب کوئی اوپر جاتا ہے تو وہ زنجیریں توڑ کر جاتا ہے۔ کہا کہ میں تاریخ کا طالب علم ہوں، میں نے بہت مطالعہ کیا ہے۔ حضورﷺ کی لیڈر شپ کا آئیڈیا پوری قوم کو دینا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسلام کے نام پر صرف پاکستان بنا، جیسے جیسے اسلام بارے پڑتا گیا تو ایمان مضبوط ہوتا گیا، اللہ میرا ایمان مضبوط کرتا تھا، علامہ اقبال کی سوچ غلامی سے آزاد تھی، ذہنی غلامی جسمانی غلامی سے زیادہ بڑی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نواز ا ہے، حکومت بہت آہستہ چلتی ہے، ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ویسٹرن کلچر ہے، ہماری یوتھ میں کنفیوژن آئی ہوئی ہے، موبائل فون کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا کو روکا نہیں جا سکتا۔