Saturday, May 18, 2024

ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے ، مہاتیر محمد

ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے ، مہاتیر محمد
March 22, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے۔ آزادی کے وقت ہی ترقی کا فیصلہ کرلیا تھا۔

اسلام آباد میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا آزادی کے وقت ملائیشیا نے فیصلہ کیا کہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔ ہم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملائیشیا میں سرمایہ کاری کے مواقع دئیے۔

 مہاتیر محمد نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ملائیشیا کی معاشی ترقی کا راز سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیداکرنا ہے۔ مہاتیر محمد نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کا پلانٹ لگانا ہمارا تحفہ ہے۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا ملائیشیا کی ترقی اسلامی دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کا ہر شہری مہاتیر محمد کا فین ہے۔ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کو رول ماڈل بنایا۔

 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر مہاتیرمحمد نے عمران خان کو ملائیشیا کی بنی گاڑی پروٹون کا تحفہ دیا۔