Friday, April 26, 2024

ترقی کرتی معیشت کریش ہو گئی ،مہنگائی 13 فیصد پر پہنچ گئی ، احسن اقبال

ترقی کرتی معیشت کریش ہو گئی ،مہنگائی 13 فیصد پر پہنچ گئی ، احسن اقبال
July 25, 2020

لاہور ( 92 نیوز) رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کرتی ہوئی معیشت کریش ہو چکی، ملک میں مہنگائی 13 فیصد پر پہنچ  گئی ۔ رہنما ن لیگ احسن اقبال کہتے ہیں غریب روز گار کھو رہا ہے ، 2 وقت کی روٹی کے لالے پڑگئے ۔ سیاسی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنا کر جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، حکومت نے کشمیریوں کو بھلا دیا، کلبھوشن کی وکیل بنی ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس دنیا کا رضاکارانہ ادارہ ہے ، پاکستان کو سکیورٹی کونسل کے ذریعے کشمیر کی بات کرنی چاہیے تھی ، مودی نے کشمیر پر قبضہ کرلیا وہاں بات کیوں نہیں کی گئی ، حکومت نے ایک سال میں کیا کیا ہے ،او آئی سی کا اجلاس بھی نہیں بلا سکے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے فورم پر مسلم ممالک کو اکٹھا نہیں کرسکتے تو کیا فائدہ اس حکومت کا ، کشمیر کے لوگ ایک سال سے لاک ڈاؤن کے اندر ہیں ان کا نام کوئی نہیں لیتا ، کلبھوشن سی پیک کو ہی تباہ کرنے آیا تھا ، چیلنج ہے کوئی اتنی بڑی سرمایہ کاری دیکھا دے جو ہمارے دور میں ہوئی۔