Thursday, March 28, 2024

ترقی ودہشتگردی ساتھ نہیں چل سکتے،آرمی چیف کاجنوبی وزیرستان کے عمائدین سے خطاب

ترقی ودہشتگردی ساتھ نہیں چل سکتے،آرمی چیف کاجنوبی وزیرستان کے عمائدین سے خطاب
August 29, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ، آرمی چیف کو جاری آپریشنز، پاک افغان سرحد پر انگور اڈہ کے علاقے میں باڑ کی تنصیب پر بریفنگ دی گئی ۔ڈی جی آئی ایس ی آر کے مطابق آرمی چیف نے باڑ کی تنصیب میں معیاری اور تیز تر کام کی تعریف کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  نے جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین سے خطاب بھی کیا ، اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  ترقی اور دہشتگردی ساتھ نہیں چل سکتے ,لہذا اب ہم سب کو بدامنی کی واپسی کا راستہ روکنا ہو گا، علاقے میں امن لوٹ آیا تاہم شمالی وزیرستان میں کچھ بارودی سرنگ دھماکوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں، صرف فوجی آپریشن سے کوئی تنازع ختم نہیں ہوتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف  نے کہا کہ دشمن قوتیں حاصل کردہ کامیابیوں کے درپے ہیں، مقامی آبادی چوکنا رہے، عمائدین علاقہ کی تجاویز مستند ہیں ،آپریشنز کے بعد تعمیر نو، بحالی اور ترقیاتی کاوشیں ضروری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عمائدین نے مواصلاتی ڈھانچے، بجلی، پانی، تعلیمی اداروں اور موبائل فون سہولیات کی ضرورت پر زور دیا،جبکہ آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔ عمائدین علاقہ نے آرمی چیف کو سکویرٹی فورسز اور ریاست کیلئے غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا جبکہ قیام امن، فاٹا انضمام اور سماجی و اقتصادی ترقی پر آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔