Friday, May 17, 2024

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی 92 نیوز کو چوتھی سالگرہ پر مبارکباد

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی 92 نیوز کو چوتھی سالگرہ پر مبارکباد
February 6, 2019
 راولپنڈی ( 92 نیوز ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے 92 نیوز کو چوتھی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ نائینٹی ٹو نیوز کے چار سال کا سفر مکمل ہو گیا۔  ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  نے بھی  نائینٹی ٹو نیوز کو کامیابی کے ساتھ چار سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ نائینٹی ٹو نیوز کے نام اپنے پیغام میں میجرجنرل  آصف غفور نے کہا کہ نائینٹی ٹو نیوز نے خبر دینے کی روایت برقرار رکھی ، امید ہے 92 نیوز ملکی خدمت کے جذبے سے سرشار کردار ادا کرتا رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پاکستانیت پیدا کرنے کیلئے 92 نیوز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور نائینٹی ٹو نیوز یقین دلاتا ہے کہ مستقبل میں بھی صحافت کی اعلیٰ روایات کا ضامن رہے گا۔