Friday, March 29, 2024

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب  کا قصور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب  کا قصور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
August 21, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ، کہا کہ  متاثرہ علاقوں سے شہریوں کی مکمل نقل مکانی کی جاچکی ہے، سرحد سے ملحقہ 3 دیہات میں 80ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ شہباز گل نے بتایا کہ  ان علاقوں میں  ابھی درمیانی درجے کا سیلاب ہے،ایک لاکھ 56ہزار کیوسک تک پانی آنے کا خدشہ ہے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو1122 کی کشتیاں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان نےبتایا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر مختص کردیا ہے۔