Monday, September 16, 2024

ترجمان وائٹ ہاؤس نے دفترخارجہ کےملازمین کو وارننگ جاری کردی

ترجمان وائٹ ہاؤس نے دفترخارجہ کےملازمین کو وارننگ جاری کردی
January 31, 2017
واشنگٹن(ویب ڈٰیسک)ٹرمپ کے ساتھ کام کرو یا پھر استعفا دے دو وائٹ ہائوس کے ترجمان نے ٹرمپ کے مسلمان ملکوں پر پابندی کے فیصلے کیخلاف میمو پر دستخط کرنے والے ملازمین کوکھری کھری سنا دیں دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نےپابندی کا دفاع نہ کرنے پر اٹارنی جنرل  کی چھٹی کرادی ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدر کے مسلمان ملکوں پر پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر پرنہ صرف عوام بلکہ سرکاری ملازم بھی برہم ہیں۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان سین سپائسر نےکہا وزارت خارجہ کے ملازمین چاہیئں تو احکامات کے مطابق اپنے عہدوں پر کام کرسکتے ہیں لیکن اگر انہیں کوئی مسئلہ ہے تو خوشی سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ امریکی دفترخارجہ کے 100ملازمین نے ایک میمو پر دستخط کرکےایگزیکٹو آرڈرکو عالمی برادری کیساتھ تعلقات کیلئے نقصان دہ قرار دیا تووائٹ ہائوس کےترجمان امریکی صدر کے دفاع کیلئےمیدان میں اتر آئے۔