Friday, April 19, 2024

ترجمان نیب کی مالم جبہ اراضی کیس میں وزیر اعلی کے پی کے کو کلین چٹ دینے کی تردید

ترجمان نیب کی مالم جبہ اراضی کیس میں وزیر اعلی کے پی کے کو کلین چٹ دینے کی تردید
December 18, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) ترجمان نیب نے مالم جبہ اراضی کیس میں وزیر اعلی کے پی کے کو کلین چٹ دینے کی تردید کر دی۔ ترجمان نے کہا نیب نے مالم جبہ اراضی کیس میں وزیر اعلی کے پی کے کو کلین چٹ نہیں دی۔ مالم جبہ اراضی کیس میں تحقیقات جاری ہے وزیراعلی محمود خان کو کسی وقت بھی دوبارہ بلایا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف نیب کی جانب سے کرپشن میں ملوث سیاسی شخصیات کے خلاف گھیرا تنگ کیا تو اپوزیشن اراکین احسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنااللہ ،مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود ،شاہدہ اختر علی ،نوید قمر اور شازیہ مری نے چیرمین نیب جاوید اقبال کو ملاقات کے لئے خط لکھ دیا۔ ترجمان نیب کے مطابق چیرمین نیب دورہ لاہور سے واپسی پر کسی وقت بھی اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔