Tuesday, April 23, 2024

ترجمان دفتر خارجہ کی میڈیا بریفنگ ، کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ کی میڈیا بریفنگ ، کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت
January 4, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی  اورفلسطین کی حمایت کے عزم کااعادہ کیا۔

ٹرمپ کے بیان پرترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ زندہ قوموں کی زندگی میں ایسے مواقع آتے رہتے ہیں ۔ حوصلے کیساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں مظاہرے ان کا داخلی معاملہ ہے ۔

ترجمان نے گوادر میں چینی فوجی اڈوں اور پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں کمی کے حوالے سے خبروں کی تردید بھی کی۔