Thursday, April 25, 2024

تربیلا،منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا ذخیرہ 92لاکھ91 ہزار ایکڑ فٹ ہے ، ترجمان واپڈا

تربیلا،منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا ذخیرہ 92لاکھ91 ہزار ایکڑ فٹ ہے ، ترجمان واپڈا
October 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 92 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے  ۔  تربیلا میں پانی کی آمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے ۔ ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 9 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ہے  جب کہ چشمہ میں پانی کی آمد 32 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک ہے ۔ ترجمان کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 9 ہزار 500 کیوسک ہے جب کہ اخراج 7 ہزار کیوسک ہے ،  نوشہرہ کے مقام پر  دریائے کابل میں پانی کی آمد 9100 کیوسک اور اخراج  بھی 9100 کیوسک ہے ، ادھر تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 47 لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ ، منگلا میں 44 لاکھ 76 ہزار ایکڑ فٹ  جب کہ چشمہ میں  پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ پانچ ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔ ترجمان واپڈ کے مطابق تربلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 92 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔