Friday, April 19, 2024

تربیلا ڈیم کی نئی سرنگوں پر اخراجات پونے دو کھرب‘ بجلی کی پیداوار صرف 25دن ہو گی

تربیلا ڈیم کی نئی سرنگوں پر اخراجات پونے دو کھرب‘ بجلی کی پیداوار صرف 25دن ہو گی
May 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) تربیلا ڈیم سے مزید اٹھائیس سومیگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے متعلق چشم کشاانکشافات ہوئے ہیں۔ پونے دوکھرب روپے خرچ کرکے بجلی صرف پچیس دن پیدا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے بڑے منصوبہ پر کھربوں روپے کے اخراجات لیکن بجلی کی پیداوار صرف سال میں 25 دن۔ جی ہاں حکومت تربیلا ڈیم کی چوتھی اور پانچویں سرنگ پر 28 سو 20میگاواٹ پن بجلی منصوبہ تعمیر کر رہی ہے۔ دعویٰ یہ بھی ہے کہ جون 2017ءتک چوتھا توسیعی منصوبہ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ وزیراعظم کو تو شاید یہی بریفنگ دی ہو گی لیکن حقیقت تو کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہے۔ 92 نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات بتاتی ہیں کہ تربیلا ڈیم پر تعمیر کیے جانے والے یہ منصوبے صرف 25 دن بجلی پیدا کر یں گے کیونکہ اگر تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج پوری صلاحیت یعنی 1 لاکھ 18 ہزار کیوسک ہو تو صرف 3 سرنگیں چلتی ہیں۔ 1لاکھ 25 ہزار کیوسک اخراج پر چوتھی سرنگ میں پانی آتا ہے اور سیلاب کے دنوں میں جب ڈیم میں پانی کی سطح 15سو 6 فٹ سے تجاوز کر جائے تو واپڈا ایس او پی کے تحت پانی کا اخراج ٹنلز کی بجاے سپل ویز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ برسات میں صرف 2 میں سے ایک ٹنل چلے گی۔ ارسا کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ یہ دونوں ٹنلز صرف 25 دن چلا کریں گی۔