Saturday, April 27, 2024

تربیلا، منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا

تربیلا، منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا
March 11, 2017

اسلام آباد (92نیوز) ملک میں بجلی اور آبپاشی کے ایک نئے بحران کا خطرہ، ملک میں پانی کے بڑے ذخائر تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پانی کے سب سے بڑے ذخیرے تربیلا میں پانی کا ذخیرہ مکمل ختم ہوگیا۔ ڈیم کی سطع ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے۔

یکم اپریل سے شروع ہونے والے آبپاشی کے سیزن میں پانی کے عدم دستیابی کے باعث صوبہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں ربیع کی فصلوں کو شدید نقصان کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

پانی کی کمی کے باعث تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 12 پاور یونٹ بند کر دیے گئے ہیں، اس وقت  صرف 2 پاور یونٹ کام کر رہے ہیں، جن  سے کل 475 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

دوسری جانب منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطع انتہائی لیول پر پہنچ گئی ہے۔ منگلا میں بھی کی انتہائی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار صرف 20 فیصد رہ گئی ہے۔

ڈیموں میں پانی کی انتہائی کمی کی وجہ سے کئی نایاب اقسام کی مچھلیاں ختم ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔