Tuesday, April 30, 2024

تربیلا ڈیم چوتھا توسیعی منصوبہ بھی تاخیر کا شکار‘ 2017ءمیں تکمیل متوقع

تربیلا ڈیم چوتھا توسیعی منصوبہ بھی تاخیر کا شکار‘ 2017ءمیں تکمیل متوقع
December 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی دعوے دار حکومت نے تاریخ دی تھی کہ تربیلا ڈیم چوتھا توسیعی منصوبہ 2016ءمیں مکمل کر لیا جائے گا جس سے 1 ہزار4 سو 10 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ منصوبہ مکمل ہونے سے تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار8 سو 88 میگاواٹ ہو جائے گی۔ دعویٰ یہ بھی کہا گیا کہ اگر یہ منصوبہ بروقت مکمل ہو گیا تو بجلی کے شارٹ فال میں 2 ہزار میگاواٹ کمی ہو گی لیکن واپڈا کی دستاویزات تمام تر حکومتی دعووں کی قلعی کھول رہی ہیں۔ واپڈا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ تربیلا توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز ہی ایک سال کی تاخیر سے ہوا تھا اس لیے تکمیل بھی 2017ءمیں متوقع ہے۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے پر ابھی تک صرف 41فیصد کام مکمل ہوا ہے‘ بروقت تکمیل ممکن نہیں۔