Thursday, May 9, 2024

تربیلا ڈیم میں کشتی الٹنے کا واقعہ ، رات کو روکا گیا آپریشن دوبارہ شروع

تربیلا ڈیم میں کشتی الٹنے کا واقعہ ، رات کو روکا گیا آپریشن دوبارہ شروع
July 5, 2019

 ہری پور (92 نیوز) تربیلا ڈیم میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ رات کو روکا گیا آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ آرمی کی امدادی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ واقعے میں بیس سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

گزشتہ روز 11 افراد کو زندہ اور تین کی لاشیں نکال لی گئیں تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کشتی میں 35 مسافر سوار تھے۔ تربیلا ڈیم سے 9 کلو میٹر دور براگ گاؤں میں کشتی کو حادثہ پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ کی درخواست پر ایس ایس جی کے 24 غوطہ خور ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچے۔ تین بچوں کی لاشیں اور گیارہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

 اندھیرے کے باعث لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔ پانی کے تیز بہاؤ اور دشوار گزار راستے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا بھی رہا۔