Friday, April 19, 2024

تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی سے بجلی پیدا کرنے والے 8 یونٹ بند

تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی سے بجلی پیدا کرنے والے 8 یونٹ بند
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی سے بجلی پیدا کرنے والے 8 یونٹ بند ہو گئے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 752 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

شدید گرمی اور بارشیں کم ہونے کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی بدستور جاری ہے۔ پانی کی قلت کے باعث تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 8 یونٹ بند کر دیئے گئے۔ تربیلا انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں 9 پاور یونٹ 1176 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ 3 ہزار 752 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

ارسا حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے۔ ڈیموں میں پانی کا زخیرہ 26 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 29 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1430 فٹ ہے اور پانی کا زخیرہ 6 لاکھ ایکڑ فٹ تک رہ گیا ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔