Saturday, April 20, 2024

تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم

تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم
August 28, 2020
 ہری پور (92 نیوز) تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا۔ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی۔ شاہپور کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ ترجمان واپڈ نے کہا تربیلا اور منگلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کر لیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں ایک ہزار 242 فٹ ہے۔ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ  59 لاکھ 80 ہزار  ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ   73 لاکھ  56 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار600 کیوسک اور اخراج   2 لاکھ    4 ہزار 400  کیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد 1 لاکھ 49   ہزار 400 کیوسک اور  اخراج 10   ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 16  ہزار  100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار500 کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 2 لاکھ 55 ہزار400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 50 ہزار400 کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا نے مزید کہا نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 46 ہزار600 کیوسک اور اخراج 46 ہزار600 کیوسک ہے۔ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 9   8 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ  1 کروڑ  34 لاکھ   25 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ دوسری طرف سیالکوٹ میں  نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ مرالا روڈ، حسن وال، کوٹلی  تیلیاں کے مقام پر نالہ اوور فلو ہونے سے پانی علاقے میں داخل ہو گیا۔ نالہ پلکھو کا پل ٹوٹنے کے باعث کینٹ ، شہر اور بڑتھ سمیت متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔