Saturday, May 18, 2024

تربت:سکیورٹی میں غفلت کے مرتکب لیویز اہلکارگرفتار

تربت:سکیورٹی میں غفلت کے مرتکب لیویز اہلکارگرفتار
April 11, 2015
تربت(ویب ڈٰیسک)تربت میں مزدوروں کی ہلاکت میں غفلت کے مرتکب ہونے والے سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے سامنے کسی طرح کی مزاحمت نہیں  کی  اور اس طرح فرائض سے مکمل طور پر غفلت کا مظاہرہ کیا۔ لیویز اہلکاروں کی گرفتار ی کے احکامات وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دیئے  ۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی کہہ چکے ہیں کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزائیں دیں گے ۔