Saturday, May 18, 2024

تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ20 مزدور جاں بحق3 زخمی

تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ20 مزدور جاں بحق3 زخمی
April 11, 2015
تربت(92نیوز)تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیس مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،میتیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھجوائی جائیں گی، دس مزدوروں کا تعلق صادق آباد اور دس  کا حیدر آباد سے تھا،جاں بحق  محنت کشوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا،تربت  میں انسانیت دم توڑگئی،بچوں کی روزی روٹی کمانے والے مزدوروں کو ابدی نیند سلادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوگ دان میں دلخراش واقعہ رات دو بجے اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کردیا۔ دہشت گردوں نے پہلے  نہتے محنت کشوں کے شناختی  کارڈ چیک کیے پھر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے بیس مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالے 10 بدنصیب مزدوروں کا تعلق  رحیم یارخان   کی تحصیل صادق آباد سے جبکہ 10 کا تعلق  تھرپارکر سے تھا ،کمشنر مکران کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،جاں بحق مزدور سوراب ڈیم پر تعمیراتی کام  کے لیے تربت آئے تھےاور زندگی سے محروم کردیے گئے۔